گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جمعہ کی شام گوجرخان میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک خطاب کیا اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کے ھم حقیقی آزادی مارچ عبادت اور جہاد سمجھ کر کر رھئے ھیں ملک کودلدل سے نکالنے کیلئے انتخابات ضروری ھیں الیکشن ہی ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ ہے قوم سمجھ گئی ہے حقیقی آزادی مارچ کے کیا مقاصد ھیں ھفتہ کے روز بتاوں گا کہ مارچ کب راولپنڈی پہنچے گا عمران خان نے مزید کہا ملک اب جس طرح کے حالات ھیں اس طرح کے حالات تو جنرل مشرف کے دور میں بھی نہ تھے ایک مجرم لندن میں بیٹھ کر ملک کے فیصلے کر رھا ھے ان چوروں ڈاکوؤں کو کو من مانے فیصلے نہیں کرنے دیں گے پاکستان کی عوام کوئی بھیڑ بکریاں نھیں گوجرخان میں عمران خان کا خطاب سنانے کے لیے ایک بڑی سکرین لگائی گئی تھی اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے عوام کی ایک بڑی تعداد گوجرخان جی ٹی روڈ پر خطاب سننے کے لیے موجود تھی

Shares: