گوجرہ : موٹر سائیکل کی ٹکر سے12سالہ نامعلوم بچہ شدید زخمی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر

گوجرہ، باغی ٹی وی (.عبد الرحمن جٹ ) موٹر سائیکل کی ٹکر سے12سالہ نامعلوم بچہ شدید زخمی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر
تفصیل کے مطابق موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے بارہ سالہ نامعلوم بچہ شدید زخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ ایک بارہ سالہ نامعلوم بچہ موٹر سائیکل پر سوارلاری اڈاکے قریب جا رہا تھاکہ مخالف سمت سے آنیوالے نامعلوم تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کیاگیاجہاں سے اسے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آبادریفر کر دیاگیا آخری موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے جبکہ ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

Leave a reply