مزید دیکھیں

مقبول

عروہ حسین کو آج کے ڈرامے کی کہانیوں‌ پر کیوں ہے اعتراض ؟‌

اداکارہ عروہ حسین جن کی فلم ٹچ بٹن 25 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اس حوالے سے وہ پرموشنزمیں مصروف ہیں ان کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ آج کل جو ڈرامے بن رہے ہیں ان کی کہانیاں ایسی ہیں کہ جن میں مار پیٹ اور عورت کو کمزور دکھایا جا رہا ہوتا ہے. میں اس لئے کم نظر آرہی ہوں کیونکہ جیسی کہانیاں بن رہی ہیں وہ میرے مزاج کی نہیں ہے اور جو الگ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے ان کو بین کروا دیا جاتا ہے. میں ڈراموں سے بالکل دور نہیں ہوئی جیسے ہی مجھے اچھے کردار سکرپٹ ملیں گے میں ضرور

کروں گی. عروہ حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب جیسے دکھایا جاتا ہے کہ ایک لڑکا لڑکی کو ہراساں کررہا ہے اور بعد میں اسی سے پیار ہوجاتا ہے تو بتائیے کہ اس طرح کی کہانیاں اور سیچوایشنز لڑکیاں دیکھیں گی تو وہ کیا اثر لیں گی ہمیں کہانیاں ایسی بنانی چاہیں جو نہ صرف سبق آموز ہوں بلکہ سوسائٹی میں ان سے سدھار آئے . یاد رہے کہ عروہ حسین کی بطور پرڈیوسر پہلی فلم ٹچ بٹن 25 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اس میں فرحان سعید ، ایمان علی ، فیروز خان اور سونیا حیسن و دیگر شامل ہیں فلم کی ڈائریکشن قاسم علی مرید نے کی ہے.