ڈی آئی خان :شادی پرہوائی فائرنگ،خاتون کوقتل کی دھمکی سمیت کئی سنگین جرائم کے کئی واقعات

باغی ٹی وی ،ڈی آئی خان(نامہ نگار)شادی پرہوائی فائرنگ،خاتون کوقتل کی دھمکی سمیت کئی سنگین جرائم کے کئی واقعات
تفصیل کے مطابق تھانہ پہاڑپورمیں خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج،ملزم فرارہونے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورمیں مدعیہ صفیہ خانم زوجہ ملک ساجد قوم لودھی سکنہ محلہ حافظ آباد بگوانی شمالی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ واقعے کے روزملزم ملک اللہ نواز میرے گھر آیا اورکہاکہ اگرتم نے اپنی بھانجی فاطمہ احمد کارشتہ کہیں اورکیاتو تمہیں تمہاری بہن ساجدہ اوربھانجی کو جان سے ماردوں گا۔ ملزم ملک اللہ نواز نے مجھے دھکے دے کرزدوکوب کیا جس کی وجہ سے میری عفت میں خلل پڑا۔تھانہ پہاڑپورپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
دوست کی شادی پرہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کے خلاف تھانہ پہاڑپورمیں مقدمہ درج ،ملزم فرارہونے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورکے آئی ایچ سی فرمان اللہ نے دوست کی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم شاہد ولد ہدایت اللہ قوم مروت سکنہ محلہ فخر آباد کے خلاف ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی سٹی کی قیادت میں ایس ایچ اوخانزادہ نے ملزم یاسر ولدغلام جعفر قوم کھوکھرسکنہ حیدری چوک سے 218 گرام چرس برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزم کوگرفتارکرکے تھانہ سٹی میں پابندسلاسل کردیاگیا ہے ۔
ڈی ایس پی کی قیادت میںایس ایچ اونواب عظیم اللہ نے خانی کوٹھاسے ملزم آفاق ولد رسول خان قوم احمدخیل سکنہ حیات خیل لکی مروت کے قبضہ سے ایک ایس ایم جی بمعہ چارکارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا،نواب پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا ہے ۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں آئی ایچ سی نعمان نے پولیس نفری کے ہمراہ نیوبنوں چونگی پرناکہ بندی کے دوران ملزم جمعہ خان ولد رمضان قوم کھوکھر سکنہ گندانالہ پہاڑپورسے 75گرام چرس برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزم کوگرفتارکرکے تھانہ کینٹ میں پابندسلاسل کردیاگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں آئی ایچ سی نعمان نے پولیس نفری کے ہمراہ نیوبنوں چونگی پرناکہ بندی کے دوران ملزم جمعہ خان ولد رمضان قوم کھوکھرسکنہ گندانالہ پہاڑپورسے 75گرام چرس برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزم جمعہ خان کوگرفتارکرکے تھانہ کینٹ میں پابندسلاسل کردیاگیا ہے ۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوںنے منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کوزبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کیاہے۔
ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں آئی ایچ سی سبطین نے الشیخ مسافرخانہ سے ملزم الطاف الرحمان ولد نصراللہ حال منیجر الشیخ مسافرخانہ قلعہ اقبال گڑھ روڈ کومسافرخانہ کی ناقص سیکورٹی کے باعث گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ ملزم الطاف الرحمان کوگرفتارکرکے تھانہ کینٹ کے حوالات میں بند کردیاگیاہے۔

Leave a reply