اسپتال کا حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار، سڑک پربچے کی پیدائش

0
54

نئی دہلی: بھارت میں اسپتال نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد خاتون نے سڑک پربچے کو جنم دیا جس کے بعد اسپتال نے اسے اور بچے کو داخل کرلیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر تروپتی کے ایک اسپتال میں حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے لے جایا گیا لیکن اسپتال انتظامیہ نے خاتون کوداخل کرنے سے انکار کردیا۔

بھارت: عام آدمی پارٹی ایم ایل اے کی دہلی میں پٹائی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

خاتون اور ان کے اہل خانہ بار بار اسپتال انتظامیہ سے داخل کرنے کے لیے درخواست کرتے رہے لیکن انتظامیہ انہیں دوسرے اسپتال جانے کا مشورہ دیتی رہی۔

100 بستروں پر مشتمل اسپتال کے عملے نے مبینہ طور پر خاتون کو یہ کہہ کر داخل کرنے سے انکار کیا کہ اس کے ساتھ کوئی موجود نہیں ہے۔

قطر انرجی کا چینی سینوپیک کےساتھ گیس کی خریدوفروخت کے 27 سالہ معاہدے پر دستخط

خاتون کو دوسرے اسپتال لے جانے کا وقت نہیں ملا اور انہیں اسپتال کے سامنے والی سڑک پر بچے کو جنم دینا پڑا۔ خاتون کے اہل خانہ اور راہگیروں نے ڈلیوری کے وقت بستر کی چادر تان کرپردے کا بندوبست کیا۔ سڑک پر بچے کی پیدائش کی خبروں کے بعد اسپتال کی انتظامیہ کومعطل کردیا گیا ہے۔

بھارتی شہر کے صحت حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہےاور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی آئندہ سے ایسی تمام حاملہ خواتین کو بھی اسپتال میں داخل کرلیا جائے گا جن کے ساتھ کوئی نہ ہو۔

110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنی والی گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

Leave a reply