110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنی والی گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

0
166

بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے 110 سال بعد اس سے ملنے والی ایک پوسٹل کلرک کی گھڑی برطانیہ میں نیلام کردی گئی۔

باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ پاکٹ واچ ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونے والے پوسٹل کلرک آسکر اسکاٹ ووڈی کی تھی جسے 98 ہزار پاؤنڈز ( یعنی ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام کیا گیا۔

14 اپریل 1912 میں جب بحرِ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک ڈوبا تو یہ گھڑی پانی میں جا کر جم گئی تھی جسے بعد میں نکال کر آسکر کی اہلیہ کو دی گئی سنیچر کو یہ گھڑی ڈیوائزس شہر کے نیلام گھر ہنری الڈریج اینڈ سنز کی جانب سے فروخت کی گئی۔ جہاں جہاز سے جڑی دیگر اشیا کی بھی نیلامی ہوئی۔

فرسٹ کلاس مسافروں کی فہرست

رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں نیلامی کے موقع پرٹائی ٹینک جہاز سے جڑی دیگر اشیا کی بھی نیلامی کی گئی۔جس میں جہاز کے فرسٹ کلاس کا مینیو 50 ہزار پاؤنڈز(ایک کروڑ33 لاکھ 33ہزار674 روپے) میں فروخت ہوا اس کے علاوہ فرسٹ کلاس مسافروں کی فہرست 41 ہزار پاؤنڈز(ایک کروڑ 9 لاکھ 32 ہزار 643 روپے) ،میٹھے کی ایک پلیٹ 20 ہزار پاؤنڈزاور ایک ریسٹورنٹ کا مینیو 23 ہزار پاؤنڈز میں بیچا گیا۔

جہاز کے فرسٹ کلاس کا مینیو

جبکہ 2017 میں بحری جہاز ٹائی ٹینک کی فرسٹ کلاس کی ایک ہوسٹس کا فر کوٹ ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز میں فرسٹ کلاس میں سفر کرنے والے مسافر کی جیب سے ملنے والا خط ایک کروڑ 66 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا تھا حادثے کا شکار ہونے والے مسافر نے یہ خط 13 اپریل کو اپنی والدہ کے نام لکها تها جس میں کہا گیا تھا کہ اگر سب ٹهیک رہا تو ہم بدھ کی صبح نیویارک پہنچ جائیں گے لیکن بد قسمت جہاز 14 اپریل 1912 کو ڈوب گیا۔

واضح رہےکہ 10اپریل1912 میں تاریخی سفر کا آغاز کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا تھا ٹائی ٹینک حادثے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے اس جہاز میں سوار15سو سے زائد مسافروں کے زیرِ استعمال رہنے والی کئی اشیاء ملبے سے نکالی جاچکی ہیں جن میں پرفیوم کی بوتلیں،موسیقی کے آلات،چینی کی پلیٹ،انتباہ کرنے والی گھنٹی،ٹوٹی پھوٹی کھڑکی،سونے کے چمچے،چمڑے کا جوتااورہیٹ کے ساتھ ساتھ کپڑوں پر لگائی جانے والی چٹکیاں شامل ہیں۔

Leave a reply