سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کا استقبال کیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا دونوں قائدین کے درمیان ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی خیریت دریافت کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا
آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی جب عمران خان پنڈی میں جلسے یا دھرنے کا اعلان کر چکے ہیں،آصف زرداری چند روز قبل ہی اسلام آباد پہنچے اور انکی پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں،آصف زرداری ماسک پہنے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ماسک پہن رکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف کو تیسری بار کرونا ہوا ہے اور وہ آج ہی صحتیاب ہوئے ہیں،
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع