ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری ہے. آج لاہور میں اس ویب سیریز کی شوٹنگ مین شہر میں ہوئی . سیٹ پر عثمان پیرزادہ ، میکال ذاولفقار ،وہاج علی اور عینی جعفری تھیں . عثمان پیرزادہ اس ویب سیریز میں ایک سیاستدان کا کردار کررہے ہیں.آج جو سین شوٹ ہوئے اس میں عثمان پیرزادہ کو پولیس کی حراست میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ ہتھکڑی پہنے ہوئے نیب عدالت سے باہر نکل رہے ہوتے ہیں. عینی جفعری نے بھی اپنے سینز ریکارڈکروائے . اس موقع پر وہاج علی اور میکال ذاولفقار نے بھی اپنے سینز ریکارڈکروائے .صبا قمر کا سیٹ پر کام نہیںتھا.ویب سیریز کا پینسٹھ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے. ڈرامہ اب تک قصور ،لاہور اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں
شوٹ ہو رہا ہے. یہ اپنی نوعیت کی پاکستان میںبننے والی پہلی ویب سیریز ہے جس پر کافی پیسہ لگایا گیا ہے. یہ بڑے بجٹ کی ویب سیریز ہے .آج سے پہلے کبھی بھی اس بجٹ کی ویب سیریز کم از کم پاکستان میں تیار نہیںہوئی. اس میںجس قسم کے ڈائیلاگز بھی بولے گئے ہیں وہ پہلے کبھی ہمارے ڈرامہ آرٹسٹوں کے منہ سے نہیں سنیں گئے ہوں گے. منڈی میںصبا قمر ، میکال ذاولفقار ، وہاج علی ، عثمان پیرزادہ و دیگر شامل ہیں. شائقین اس ویب سیریز کو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں .








