لاہور میں بننے والی ویب سیریز منڈی میں میکال ذوالفقار ایک سیاستدان کا کردار ادا کررہے ہیں . میکال اس قسم کے کردار میں پہلے کبھی بھی دکھائی نہیں دئیے. میکال ذوالفقار اس حوالے سے کہتے ہیں کہ صبا قمر جیسا کہ کہتی ہیں کہ ان کی زندگی کا یہ بہترین کردار ہے جو وہ منڈی میں ادا کررہی ہیں میں بھی کچھ یوں ہی کہوں گا. بہت ہی اہم کردار ادا کررہا ہوں . اس کردار کو کرنے کےلئے مجھے وزن بڑھانا پڑا. منڈی ویب سیریز میں ہر کردار روٹین سے ہٹ کر ہے. ہر آرٹسٹ اپنی پوری جان لگا رہا ہے .مجھے امید یے کہ ہم ایک یادگار چیز تیار کررہے ہیں. میکال نے
کہا کہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی یادگار رہاہے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے کہ صبا قمر کسی سیاستدان خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں اس کہانی میں کوئی بھی کردار حقیقی نہیں ہے. یہ ایک فکشن ہے اور بس جو معاشرے میں ہورہا ہے اسی کو دکھانے کی کوشش کی ہے. میکال نے کہا کہ منڈی ویب سیریز آدھی سے زیادہ شوٹ ہو چکی ہے. میکال نے کہا کہ ہم بہت جلد ایک نیا پراجیکٹ کرنے جا رہے ہیں جس کے لئے ہماری بات چیت چل رہی ہے وہ پراجیکٹ بھی روٹین سے ہٹ کر ہو گا .