وحید مراد کی 39 ویں برسی

0
39

وحید مرادجنہیں چاکلیٹ ہیرو کے نام سے بھی جانا جاتا ہےوہ فلمی اداکار، پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر تھے۔ اپنے دلکش تاثرات، پرکشش شخصیت، بارعب آواز اور اداکاری کی غیر معمولی صلاحیتوں کے لیے مشہور وحید کو جنوبی ایشیا کے سب سے مشہور اور بااثر اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے.وحید مراد سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے 21 سال کی عمر میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ساتھی سے کیا جو کہ 1959 میں ریلیز ہوئی. ان کے کیرئیر کی ڈگر فلم ارمان نے بدل ڈالی. وحید مراد راتوں رات سپر سٹار بن گئے . وحید مراد فلم انڈسٹری کے واحد اداکار ہیں جن کی فلموں نے سب سے زیادہ پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈن اور سلور

جوبلیاں کیں.وحید مراد کا گانا پکچرائز کرنے کا انداز باقی تمام ہیروز سے جدا تھا۔ وحید مراد نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں شائقین کے دلوں پر راج کیا.پاکستان کی سلور اسکرین کی تاریخ کے سدا بہار چاکلیٹی ہیرو نے 125 فیچر فلموں میں کام کیا اور 32 فلمی ایوارڈز حاصل کیے۔ 2010 میں صدر آصف علی زرداری نے انہیں بعد از مرگ ستارہ امتیاز سے نوازا جو ریاست پاکستان کی طرف سے ادب، فنون، کھیل، کے شعبوں میں دیا جانے والا تیسرا سب سے بڑا اعزاز اور شہری اعزاز ہے۔

Leave a reply