فیصل آباد:سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات میاں فرخ حبیب نے کارپوریشن سے ملی بھگت کر کے ہماری جگہ پر قبضہ کر لیا ہم نے 1992 میں پیسے دے کر جگہ خریدی ہمارے پاس اسٹ بھی موجود ہے قبضہ گروپ کا سرغنہ فرخ حبیب مردہ باد کے نعرے گونج اٹھے
طاطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں ، جن میں فرح حبیب سے کچھ لوگوں کو لڑتے جھگڑتے دکھایا گیا ہے ،ان ویڈیوز میں یہ متاثرہ لوگ فرخ حبیب کو ایک شہری کی دوکان کوکارپوریشن کی مدد سے قبضہ کرنے کا الزام دے رہےہیں
سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات میاں فرخ حبیب نے کارپوریشن سے ملی بھگت کر کے ہماری جگہ پر قبضہ کر لیا
ہم نے 1992 میں پیسے دے کر جگہ خریدی ہمارے پاس اسٹ بھی موجود ہے
قبضہ گروپ کا سرغنہ فرخ حبیب مردہ باد کے نعرے pic.twitter.com/63nFO4EhX7— shahid Jutt (@shahidJ50574325) November 19, 2022
ان ویڈیوز میں وکلا فرخ حبیب سے اس بات پر جھگڑا کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ جو جگہ پر پولیس کی مدد سے قبضہ کیا گیا ہے وہ غیرقانونی ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ان ویڈیوز کلپ میں چند لوگ فرخ حبیب سے بات کرتے ہوئے ان کو بُرا بھلا بھی کہتے ہیں اور ڈی سی کی طرف سے کسی دوسرے محکمے کوسرکاری جگہ دینے کے فیصلے کو فوری معطل کرنے کا بھی کہہ رہے ہیں
ان کلپس کے مطابق پی ٹی آئی کے فرخ حبیب فیصل آباد میں قبضہ گروپ مافیا کا سربراہ کےسربراہ کے طور پردکھائے جارہےہیں ، عوام الناس اس قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں اور میاں فرخ حبیب مردہ بار کے نعرے لگا رہے ہیں
ان ویڈیوزکلپ میں فرح حبیب کہتے ہیں کہ مجھے نہیں پتا ، کہ ڈی سی صاحب نے ایسا کیوں کیا ، اس جھگڑے میں اے سی کا بھی بار بار ذکر ہوتا ہے کہ اے سی اس معاملے کو خراب کررہا ہے، جس پر فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ وہ جو بھی ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے اس کو معطل کروانے کےلیے پیغام بھیج رہے ہیں،
اس جھگڑے کے دوران کچھ لوگ بار بار باہرجاتے ہیں اور پھرواپس کمرے میں آکربہت زیادہ سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے اس سارے واقعہ کا ذمہ دار فرخ حبیب کو قراردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ کہتےہیںکہ مجھے علم نہیں ،ہم آپ کے اس موقف کو درست نہیں مانتے ، یہ سب کچھ آپ کی وجہ سے ہوا ہے
سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے
دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی








