وفاقی کابینہ اجلاس؛ وزیر اعظم نے کوپ۔27 میں لاس اینڈ ڈیمیجز فنڈ کے قیام کو پاکستانی فتح قرار دیا

0
113
pm kabina

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

وزیرخارجہ بلاول بھٹو ،وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اوروزیرخزانہ اسحاق ڈاراجلاس میں شریک تھے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، ایاز صادق،ملک احمد،وزیر مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی اجلاس کا حصہ تھے، مولانا اسعد ، وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان بھی وزیراعظم ہاوس میں کابینہ اجلاس میں موجود تھے

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کا علالت کے دوران تیمار داری، نیک تمناؤں اور صحت یابی کیلئے دعاؤں پر شکریہ ادا کیا ،وزیراعظم نے وفاقی وزیرِ خزانہ، وزیرِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، چیئر پرسن بی آئی ایس پی کو خراج تحسین پیش کیا ،وزیراعظم نے وزیرِ موسمیاتی تبدیلی، وزیرِ مواصلات، وزیرتوانائی کو سیلاب کےدوران اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہبا زشریف نے سیلاب کےدوران ریلیف سےمتعلق اقدامات پر این ڈی ایم اے کوخراج تحسین پیش کیا،وزیرِ اعظم نے کاپ 27میں سیلابی تباہ کاریوں پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کرنے پر بلاو ل بھٹو اور مریم اورنگزیب کی تعریف کی،وزیراعظم نے کاپ 27 میں پاکستان کے موقف کو اجاگرکرنے پر شیری رحمان کی کوششوں کی خصوصی تعریف کی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے نقصانات پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے اذالے کیلئے مدد کی یقین دہانی خارجہ محاذ پر فتح ہے،

کابینہ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی،

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو حقائق بیان کرنے سے نہیں روک سکتا

مبشر لقمان کی فیک آڈیو ٹویٹ کرنے پر ملزم شہزاد گل کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی گئی

Leave a reply