قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 43کیس رپورٹ ہوئے.

ومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 43کیس رپورٹ ہوئے۔ جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 7ہزار528کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 43افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔


اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.43 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب سوڈان میں ڈینگی بخار سے اموات کی تعداد 26ہوگئیں ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی وزارت صحت میں ہیلتھ ایمرجنسی اور وبائی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ منتصرمحمد عثمان نے ایک بیان میں کہا کہ 9 ریاستوں میں 26 اموات، 462 تصدیق شدہ کیسز اور ڈینگی بخار کے 3,439 مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
زیادہ تر کیسز شمالی کردفان ، مغربی کردفان اور شمالی دارفر میں رپورٹ ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صحت نے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کیے ہیں، جن میں متاثرہ علاقوں میں طبی ٹیمیں بھیجنا، ادویات اور خون کی فراہمی اور انفیکشن اور مشتبہ کیسوں کی رپورٹس کے لیے رابطہ نمبر تفویض کرنا شامل ہے۔اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ سوڈان میں اکتوبر سے اب تک ڈینگی بخار کے 1,068 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

Shares: