باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کا اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مبارک رضا اور دیگر افسران کے ہمراہ تحصیل سانگلہ ہل کا دورہ ،ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال اور بوائز ہائی سکول میں دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر احمرنائیک نے میونسپل لائبریری اور جسٹریشن برانچ کا افتتاح بھی کیاڈپٹی کمشنر کی جانب سے لاٸبریری میں مزید کتب کی خریداری کے لیے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان لائبریری کا قیام سانگلہ ہل کے شہریوں کے لیے ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک لائبریری میں علم سے محبت کرنے والوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ کھیل کے میدان اور لاٸبریری جب آباد ہوتے ہیں تو جیل اور ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں ہسپتال میں صفائی ستھرائی ،عملہ کی حاضری،ادویات کاسٹاک سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیاگیاڈپٹی کمشنر احمر ناٸیک کی ہسپتال میں فنڈز کی کمی کو دور کرنے کی یقین دہانی سرکاری ہسپتالوں میںمریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈاکٹر ز و دیگرعملہ اپنی حاضری کو سوفیصد یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر احمر ناٸیک نے بعد ازاں گورنمنٹ بواٸز ہاٸی سکول کے کلاس رومز میں طلبا سے سہولیات بارے پوچھ گچھ کی سکول میں تعلیمی معیار ودیگر سہولیات کی بہتری کے لیے 15لاکھ روپے کے مزید فنڈز دیے جاٸیں گے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر ناٸیک
Shares: