شیریں مزاری بازی لے گئیں،کشمیر کے حوالہ سے بڑا کام کر دیا

0
45
sheri mizari

وفاقی وزیرشیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے18خصوصی نمائندوں کو خط لکھ دیا جس میں خط میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرشیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے نمائندوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت کوفیصلہ واپس لینے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے پر مجبورکیاجائے،بھارتی حکومت کشمیریوں کو حق خودارادیت سے جبری طور پر روک رہی ہے ،

کشمیر،کرفیوکا 23 واں روز، مساجد کو تالے،میڈیا پر بھی پابندیاں، 10 ہزار گرفتاریاں، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

شیریں مزاری نے خط میں مزید لکھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،عام شہریوں اورسیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں ،مذہبی پابندیاں ،بچوں اور خواتین کی عصمت دری اور تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں نسلی بنیادوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی
ہیں،

سراج الحق کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کہا کشمیر پر مؤقف واضح ہے

 

 

بھارت سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیرخارجہ نے فضائی حدود کی بندش بارے کیا کہا؟

Leave a reply