سراج الحق کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کہا کشمیر پر مؤقف واضح ہے
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے ملاقات کی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویشناک صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی عبد الغفار عزیز بھی موجود تھے
بھارت سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیرخارجہ نے فضائی حدود کی بندش بارے کیا کہا؟
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیرپرمشترکہ اجلاس،متفقہ قراردادکی منظوری پرسب جماعتوں کاممنون ہوں ،بھارت ، مقبوضہ کشمیرمیں یکطرفہ اقدامات سے خطے کو خطرات سےدوچار کرنا چاہتا ہے ،مقبوضہ کشمیرکےنہتےمسلمانوں کی سفارتی سیاسی،اخلاقی معاونت جاری رکھیں گے،
چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان
سینیٹر سراج الحق نے بہترین سفارتکاری پروزیرخارجہ کومبارکبادپیش کی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے جماعت اسلامی کا مؤقف ہمیشہ دوٹوک،واضح رہاہے،مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور رہیں گے