وزیر توانائی سندھ کا وفاق سے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ
وزیر توانائی سندھ کا وفاق سے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ؛ امتیاز شیخ نے کہا ضرورت 1600سے 1700 اور فراہم 700 سے 800 ایم ایم سی ایف ڈی کی جاتی ہے. وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے وفاقی حکومت سے صوبوں کیلئے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے وفاقی وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کوخط لکھ کر صوبوں کیلئے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کی مشاورت سے از سر نو گیس پالیسی بنائے، اور وفاقی ریگولیٹری اداروں میں صوبےکی نماٸندگی یقینی بنائےجائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
دا لیجنڈآف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
امتیازشیخ نے بتایا ہے کہ سندھ سے یومیہ گیس کی پیداوار2,111 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، صوبے کو گیس کی ضرورت 1600سے 1700ایم ایم سی ایف ڈی ہے، جب کہ سندھ کو صرف 700 سے 800 ایم ایم سی ایف ڈی فراہم کی جاتی ہے۔ وزیرتوانائی نے خط میں مزید کہا ہے کہ ملک میں گیس کی پیداوارمیں سندھ کا حصہ 62.30 فیصد، تیل کی پیداوار میں 35.89 اور بجلی میں 20.52 فیصد سندھ کا حصہ ہے۔
ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ
عمران خان کی غیر ملکی دوست؛ نیٹ فلکس نے چائلڈ سیکس اسمگلر خاتون پر دستاویزی فلم جاری کردی








