لاہور : کیا کھویا کیا پایا ، بالآخر حکومت پنجاب کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات پر فوری ردعمل کے حوالے سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، گزشتہ ایک سال میں خوراک سے متعلق 10220 شکایات موصول ہوئیں، 9536 شکایات کا مکمل ازالہ اور684 پرکام جاری ہے۔
میڈیا کو جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پورٹل سے8167 جبکہ وزیراعظم شکایات پورٹل سے2053 شکایات موصول ہوئیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ وزیر اعظم پورٹل کےساتھ ساتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں شکایات درج کرانے کے 5 مختلف طریقے ہیں۔ ویب سائٹ ، موبائل اپلیکشن ، ہیلپ لائن ، فیس بک اور ٹوئٹر پر ڈائریکٹ شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں
اس رپورٹ میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہفتہ کے روز صبح 11سے سہ پہر 3 بجے تک براہ راست بھی شکایات سنی جا رہی ہیں، تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جاتا ہے، حکام کے مطابق مزید تیزترین ازالے کے لیے سپیشل رسپانس ٹیمیں تشکیل دینے پر بھی غور کررہے ہیں