اداکارہ حرامانی جو سوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتی ہیں کوئی دن کوئی لمحہ ایسا نہیں جاتا کہ وہ اپنی تصویر یا وڈیو اپلوڈ نہ کریں. حرامانی نے حال ہی میں ایک وڈیو اپلوڈکی ہے جس میں وہ یوگو کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. وڈیو جیسے ہی حرامانی نے انسٹاگرام پر اپلوڈ کی تو سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرحکے تبصرے کرنا شروع کر دئیے. کسی صارف نے کہا کہ کرینہ کپور کی نقل کررہی ہیں. تو کسی صارف نے کہا کہ کرینہ کی طرح یوگا کرنے کی وڈیو تو اپلوڈ کردی لیکن آپ نے میٹ کی بجائے چادر بچھائی ہوئی ہے. یوگا کرنے کےلئے ڈریسنگ تو ویسی کرلی لیکن میٹ کی بجائے چادر بچھا لی. یوں حرامانی آئیں تنقید کی زد میں . کسی سوشل میڈیا صارف نے تو یہاں
تک لکھ دیا کہ بیچاری ایک عرصے سے کوشش کررہی ہے وڈیوزاپلوڈ کررہی ہے لیکن انڈیا سے کال نہیں آرہی ، یہ زیادتی ہے کال تو ضرور آںی چاہیے. یہ پہلا موقع نہیں ہے جب حرامانی پر تنقید ہوئی ہے اس سے پہلے بھی ان کی وڈیوز اور تصاویر پر تنقید ہوتی رہتی ہے. لیکن حرامانی ایسی تنقید کو شاید کچھ نہیںسمجھتیں نہیں گھبراتی ہیں . یاد رہےکہ حراما نی کہتی ہیںکہ ان کو انڈیا سے فلم کی آفر ہوچکی ہے جسے انہوں نے ٹھکرا دیا .