غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فیلنگ کرتے ہوئے زوردار دھماکہ

blast

بھکر گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فیلنگ کرتے ہوئے زوردار دھماکہ ۔دھماکے سے چار افراد شدید زخمی تین گاڑیاں تباہ اور مکان کی چھت اور دیواریں گر گئیں

بھکر جھنگ روڈ نزد بدر کالونی مکان میں بلال حسین والد اورنگزیب قوم بھڈوال جو کہ ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فیلنگ کا کام خفیہ طور پر کرتا تھا گزشتہ رات بارہ بجے گاڑی میں گیس ری فیلنگ کر رہا تھا کہ گیس کی لیکنگ سے آگ بھڑک اٹھی اور زور دار دھماکہ ہو دھماکہ سے تین گاڑیوں کو نقصان ہوا اور مکان کی چھت اور دیواریں گر گیئں اور چار افراد شدید زخمی ہوئے ۔

دھماکہ کی آواز سنتے ہی اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیل کیا اور اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گیئں اور زخمیوں کو ریسکیوز 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔سول ڈیفنس کے ڈسٹرکٹ آفیسر عرفان نے ملزمان کے خلاف غیر قانونی کام کرنے پر تھانہ میں کاروائی کے لیے اشتغاثہ دے دیا

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

Comments are closed.