باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے، ٹویٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردارادا کرے گی ،

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ہے، جی ایچ کیو میں اس حوالہ سے ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختصر خطاب بھی کیا تھا،

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

Shares: