صفدر ملک اور افتخار ٹھاکر کی فلم ”سپر پنجابی” کی لاہور میں شوٹنگ جاری ہے، آج بیدیاں کے ایک فارم ہائوس پر فلم کا گانا شوٹ کیا گیا. گانا اداکار محسن عباس حیدر اور صائمہ بلوچ پر فلمایا گیا . فلم کو ابو علیحہ ڈائریکٹ کررہے ہیں.گانے کو شوٹ کرنے کےلئے ایک بہت بڑا سیٹ تیار کیا گیا. گانے کی ریہرسل کافی دیر تک جاری رہنے کے بعد فائنل ٹیک ہوا. افتخار ٹھاکر اس موقع پر موجود نہیں تھے. فلم میںمرکزی کردار کرنے والی صائمہ بلوچ اس فلم سے قبل دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں بھی ایک اہم کردار ادا کر چکی ہیں فلم میں ایک ہی میوزیکل
پرفارمنس ہے جس پر صائمہ نے لاجواب رقص کیا ہے جبکہ محسن عباس حیدر کی یہ پہلی پنجابی فلم ہے. صائمہ بلوچ فلم کا ٹیزرآئندہ کچھ ہفتوں میں ریلیز کیا جائیگا. فلم کی دیگر کاسٹ میں ثناء ، ناصر چینیوٹی ، عدنان شاہ ٹیپو، ثاقب سمیر ، رخما مریم ، سلیم البیلا، نواز انجم، قیصر پیا ، گوگا پسروری ، سارا خان اور بلبیر سنگھ شامل ہیں. فلم پنجابی زبان میںبنائی گئی ہے. فلم کا میوزک روٹین سے ہٹ کر بنایا گیا ہے.صفدر ملک اس سے قبل بھی کافی فلمیں پرڈیوس کر چکے ہیں اسی سال ان کی فلم تیرے باجرے دی راکھی بھی ریلیز ہوئی.