اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو لیک
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آگئی
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آگئی۔ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیرون ملک جانے والے مسافر سے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں کی چیکنگ کے بہانے مبینہ رشوت وصول کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو میں اہلکار ڈھٹائی سے مسافر سے غیر ملکی کرنسی لے رہا ہے اور دیگر ساتھی خاموشی سے ساتھ نبھاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
بین الاقوامی ہوائی اڈے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر سے اینٹی نارکوٹکس فورس @anfpak کے اہلکاروں کی چیکنگ کے بہانے مبینہ رشوت وصول کرنے کی ویڈیو جس میں اہلکار اللہ کی قسم کہا رہا اور پھر مسافر سے کہہ رہا ہے کہ اگر لے کر جانا ہے تو کوئی خدمت شدمت کروگے۔۔ pic.twitter.com/QRIUFqmtYu
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) December 1, 2022
باغی ٹی وی کو دستیاب ویڈیو میں اے این ایف کے اہلکار نہایت ڈھٹائی سے مسافر سے مال پانی کا مطالبہ کررہا ہے۔ اہلکار دھڑلے سے مسافر کو آفر کرتا ہے کہ اچھا لے کر جانا ہے تو کوئی خدمت شدمت کرو گے۔ اے این ایف اہلکار مسافر سے کہتا ہے کہ اچھا کتنے دوگے۔ جواب میں مسافر اے این ایف اہلکار کو غیرملکی کرنسی کے دو نوٹ دیتا ہے ۔ ایک اہلکار سیٹ پر بیٹھے اور ایک قریب خاموشی سے کھڑا بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویڈیو پر اے این ایف حکام سے موقف طلب کیا گیا لیکن دستیاب نہ ہوسکا۔
تاہم ذرائع کے مطابق ان اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی جائے گی اور انہیں ملازمت سے بھی برخاصت کیا جائے گا. دوسری جانب ایک مسافر نے بتایا کہ کسی بھی ائیر پورٹ ایسی چیزیں لے جانا بہت آسان ہے کیوںکہ وہاں ایسے راشی اہلکار موجود ہوتے ہیں جو پیسے کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں. لہذا ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہئے. ترجمان اے این ایف سے بات کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ نہ ہوسکا ہے.