سعودی عرب میں پاکستانی سفیرراجہ علی اعجازنے سیکریٹری جنرل اوآئی سی سےملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجہ علی اعجازنے یوسف العثیمین کووزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا خط دیا ،پاکستانی سفیر نے سیکریٹری جنرل اوآئی سی کوکشمیرمیں زمینی حقائق سےآگاہ کیا ،یوسف العثیمین نےجموں وکشمیرکے معاملے پراوآئی سی کے اصولی موقف کااعادہ کیا.

شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو خط میں لکھا کہ بھارتی اقدامات کے باعث جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہیں ،مکمل لاک ڈاوَن کے باعث مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب ہے ،بھارت مقبوضہ وادی میں تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،عام شہریوں اورسیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں ،مذہبی پابندیاں ،بچوں اور خواتین کی عصمت دری اور تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں نسلی بنیادوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی
ہیں،

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا آٹھواں اجلاس آج ہوا ہے ،اجلاس میں سابق خارجہ سیکریٹریز،ماہرین بین الاقوامی امور اور دیگر اراکین مشاورتی کونسل کے اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورت حال پر مشاورت کی گئی، وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے کیے جانے والے حالیہ رابطوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگ گزشتہ 23روز سے مسلسل کرفیوں کا سامنا کررہے ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو نماز عید اور نمازجمعہ تک ادا نہیں کرنے دی گئی،بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی سامنے آنے والی رپورٹس تشویشناک ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے کے لیے ہر فورم پر جائیں گے پاکستان نہتے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا

Shares: