وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر کو ایک اور خط لکھا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ نے صدر سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ،وزیر خارجہ نے خط میں لکھا کہ بھارتی اقدامات کے باعث جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہیں ،مکمل لاک ڈاوَن کے باعث مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب ہے ،بھارت پر لاک ڈاوَن ختم کرنے کے لیے دباوَ ڈالا جائے ،بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے ،
وزیرخارجہ نے صدر سلامتی کونسل کو جوہری معاملےپر بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے بھی آگاہ کیا ،خط میں مزید کہا گیا کہ بھارت پر زور دیا جائے کہ وہ مبصرین کو صورت حال کا جائزہ لینے کی اجازت دے ،سلامتی کونسل علاقائی امن و سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،پاکستان مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے
وزیر خارجہ نے خط میں مزید کہا کہ اقوام متحدہ اپنے چارٹراورسلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیرحل کرائے ،شاہ محمود قریشی نےصدر سلامتی کونسل کویکم،6اور13اگست کوبھی خط لکھے تھے،
قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو خط میں لکھا کہ بھارتی اقدامات کے باعث جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہیں ،مکمل لاک ڈاوَن کے باعث مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب ہے ،بھارت مقبوضہ وادی میں تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،عام شہریوں اورسیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں ،مذہبی پابندیاں ،بچوں اور خواتین کی عصمت دری اور تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں نسلی بنیادوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں