وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سینٹ پال ہائی اسکول آمد ہوئی ہے
وزیراعلیٰ سندھ کو پرنسپل اور ایم پی اے نوید اینتھونی نے ریسیو کیا وزیراعلیٰ سندھ نے ربن کاٹ کر ثقاتی تقریب کا افتتاح کیا؛ وزیراعلیٰ سندھ نے ثقافتی تقریب کے آغاز کا اعلان کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ پوری دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ،ثقافت ہمیں اصولوں اور رسم و رواج کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیتاہے،ثقافت ہر معاشرے کا بنیادی ستون ہوتا ہے،ہم اپنے اقلیتوں کا احترام کرتے ہیں پاکستانی ثقافت میں اقلیت بھی ہماری پہچان کا حصہ ہیں، ثقافت کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے یہ ہمارے وجود کی عکاس ہوتی ہیں جس نے ثقافت کو ترک کیا گویا اُس نے اپنی پہچان گنوا دی،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4سال کیا کیا،اپنی کارکردگی تک نہیں بتا سکتے ،موجودہ معاشی صورتحال 4سال میں ناکام حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ ہے،عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے جمہوری طریقے سے نکالے گئے،عمران خان کراچی آئے اور 1100ارب روپے کا پیکج کا اعلان کرکے گئے ،عمران خان نے کافی کچھ سیکھ لیا اوراب سنجید گی آنی چاہیے ،عمران خان نے ٹیلی تھون سے جو رقم جمع کی وہ نظر نہیں آئی موسم تبدیلی کی وجہ سے متاثرین سیلاب کی تکالیف میں اضافہ ہواہے،اللہ کا شکر ہے عمران خان کا اقتدار ختم ہوگیا،عمران خان سے ہمیں کوئی امید نہیں،اتحادیوں نے بھی عمران خان کےساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا،مونس الہٰی نے جو کچھ کہا اس کا جواب میرے پاس نہیں ان سے ہی پوچھ لیں ،85 فیصد علاقوں سے سیلابی پانی نکال دیا گیا،سیلاب سے سندھ میں 20 ہزارسے زائد اسکولز مکمل یا جزوی طور پر متاثر ہوئے ،ایم کیوایم پہلے بھی ہمارے ساتھ تھی ،صوبے کی بہتری کے لیے ساتھ چلنا ہوتا ہے، ایم کیوایم والے پہلے بھی اپنے خدشات اورتحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں ہم ا یم کیوایم والوں کےتحفظات دور کریں گے ،ایم کیوایم کے خدشا ت الیکشن سے متعلق نہیں تھے الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے پیپلزپارٹی پر ورکرز کا دباو ہے کہ الیکشن کرالیں ،انتظامی طور پر دیکھیں گے کہ الیکشن کیسے کرانے ہیں،عمران خان نے فلڈ ریلیف مہم کو نقصان پہنچایا،
علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی قوم سمیت پورے پاکستان کو سندھی کلچر ڈے مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی قدیم ثقافت ہے ، سندھی ثقافت بھائی چارے پر مبنی ہے ، اس دن کو ہم سندھی جوش جزبے کے ساتھ پوری دنیا میں مناتے ہیں ، ہر طرف امن کا پیغام اور سندھی کلچر کی بہار ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت پر ناز اور فخر ہے ، ثقافتی دن کو منا کر پوری دنیا کو امن کا درس دیا جاتا ہے ، سندھ صوفیوں کی زمین ہے۔
دوسری جانب پورے سندھ کی طرح ضلع ٹھٹھہ میںبھی سندھ کلچرل ڈے منانے کی تیاریاں زورو شورسے جاری ہیں ضلع بھر میں سندھی ٹوپی اور اجرک کے اسٹال سج گئے ہیں۔ٹھٹھہ میرپورساکرو سے قادرنوازکلوئی کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی4 دسمبر کو سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے ضلع ٹھٹھہ میں بھی سندھی ثقافت کا دن منانے کیلئے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، سکولوںمیں بھی سندھی ثقافت کے حوالے سے پروگرام شروع ہوگئے ہیں جس میں طلبا ء طالبات سندھی گانوں پر رقص اور ٹیبلوز پیش کرکے سندھ کی ثقافت کواجا گرکررہے ہیں۔
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
ضلع ٹھٹھہ کے چھوٹے بڑے شہروں میں سندھ ثقافت ڈے کے حوالے سے شہروں میں سندھی ٹوپی اوراجرک کے اسٹال سجا دئے گئے ہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کی خریداری شروع کردی گئی ہے، یاد رہے سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ہر سال 4 دسمبرکو یہ دن منایا جاتا ہے اس دن سندھ کے لوگ سندھی لوک گیتوں پر رقص کرتے ہیں اور ریلیاں بھی نکالی جاتی ہیں۔