مزید دیکھیں

مقبول

جھنگ : کوتوالی پولیس نے دارالامان ٹوبہ روڈپر عرفان حیدر نامی شہری کے قتل کا سراغ لگا لیا

جھنگ،باغی ٹی وی(عظیم حمید) کوتوالی پولیس نے دارالامان ٹوبہ روڈپر عرفان حیدر نامی شہری کے قتل کا سراغ لگا لیا
جھنگ پولیس تھانہ کوتوالی نے دارالامان ٹوبہ روڈ پر عرفان حیدر نامی شہری کے قتل کا سراغ لگا لیا، قتل میں ملوث 2 کس ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ21 نومبر کو دارلامان ٹوبہ روڈ پر عرفان حیدر نامی شہری سکنہ مظفر گڑھ کے قتل کاواقعہ پیش آیا۔مقتول عرفان حیدر خاتون سے ملنے دارلامان جھنگ آیا، ٹوبہ روڈ پر رکشہ میں سوار تھا کہ نامعلوم ملزمان فائر مار کر فرار ہوگئے جس سے مقتول شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا اور واقعہ کا مقدمہ درج کیا۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی۔تفتیشی ٹیم نے مشکوک موبائل نمبرز کے سی ڈی آر analysis اور مختلف مقامات کی جیو فینسنگ سے ملزمان کا سراغ لگا لیا۔قتل کے واقعہ میں 4 کس ملزمان ملوث ہیں، 2 کس ملزمان 1۔محمد سجاد سکنہ مظفر گڑھ،2۔محمد بلا ل سکنہ مظفر گڑھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم محمد مشتاق ضمانت عبوری پر ہے جبکہ محمد شہباز کی گرفتاری کیلئے ریڈز کئے جا رہے ہیں۔ملزمان کو مظفر گڑھ، لیہ اور جھنگ میں متعدد ریڈز کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل تصور علی کا کہنا تھا کہ ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی اور لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائیگا۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے تفتیشی ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کابھی اعلان کیا.

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں