گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )گوجرخان قاضیاں چوک نور علی میں تیز رفتار کار دیوار کے ساتھ ٹکرانے سے خاتون جانبحق اور نو عمر ڈرائیور زخمی ہو گیا جانبحق ہونے والی خاتون کا نام ڈاکٹر حرا جاوید جبکہ نو عمر ڈرائیور کا نام ایان جاوید معلوم ہوا ہے دونوں مطوعہ کے رہائشی ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر گوجرخان ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی حادثہ اتوار کے روز تیز رفتاری کے باعث رونما ھوا حادثہ کے نتیجہ میں جواں سال لیڈی ڈاکٹر موقع پر جاں بحق اور بھائی شدید زخمی ہو گیا
Shares: