پیرو: جاہلیت کی رسومات کے نشانات آج بھی باقی ، جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں چیموز دیوتاؤں کے بھینٹ چڑھائے جانے والے بچوں کی قدیم اجتماعی قبریں دریافت ہوگئیں۔عالمی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما کے ساحلی علاقے ہونیچوکو میں 227 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی عمریں 5 سے 14 برس تھیں۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پہلے بھی ایسی ہی خبریں گردش کرتی رہی ہیں، گزشتہ برس پیرو کے دو مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 200 بچوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی تھیں۔ماہرین نے بتایا کہ جب کھدائی کی گئی تو بعض بچوں کی لاشوں کے بال اور کھال موجود تھے۔


پیرومیں قتل ہونےوالے ان بچوں کے بارے میں ماہرین آثار قدیمہ نے بتایا کہ بچوں کو برساتی موسم میں قتل کیا گیا اور دفن کرتے وقت ان کے چہرے سمندر کی جانب موڑ دے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کو ’چیموز کے خداؤں کو خوش کرنے کے لیے بھینٹ‘ چڑھایا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیموز کے باشندے پیرو کے شمالی ساحلی علاقے میں برسوں سے رہائش پذیر ہیں اور خطے کی انتہائی طاقتور ثقافت کے حامل ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ انکائی نے 1200 سے 1400 کے درمیان قبضہ کیا اور اس کے بعد اسپین نے حملہ کرکے خطے کو فتح کیا۔انکائی کے باشندے چاند کو خدا مانتے تھے۔

Shares: