تحریک انصاف کی قبل از وقت عام انتخابات کی تیاریاں شروع؛ ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کو آج شام زمان پارک طلب کرلیا گیا

تحریک انصاف نے قبل ازوقت انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوران اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی حکومت پر عام انتخابات کے لیے مسلسل دباؤ بڑھایا جارہا ہے، اور عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کے لیے پارٹی چیئرمین عمران خان متحرک ہوگئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
تحریک انصاف نے قبل از وقت انتخابات کی باقاعدہ تیاریاں شروع کردی ہیں، اور آج شام کو لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کو زمان پارک طلب کر لیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اور اجلاس میں انتخابات میں مضبوط امیدواروں کے ناموں پرغورکیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہونے کا کوئی امکان اور الیکشن اپنے وقت پر ہی ہونگے. ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت تمام اتحادی اس حق میں ہیں کہ حکومت کو اپنا وقت پورا کرنا چاہئے تاکہ سیاسی طور پر ہم اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بہتر کرسکیں کیونکہ ہم نے بڑی مشکل میں حکومت لی تھی اور پاکستان کی خاطر اپنی سیاست قربان کی ہے.

Shares: