اسٹیٹ بینک کا پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے سے متعلق بڑا اعلان؛ مہلت ختم ہونے کے بعد نوٹ بے قدر و قیمت ہوجائیں گے.
پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری مہلت سے متعلق اسٹیٹ بینک نے اعلان کردیا۔ وفاقی حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن F.No.2(1)IF-III/2010 بتاریخ 23 دسمبر 2021 ء کے ذریعے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کے تبادلے کی آخری تاریخ ایک سال تک بڑھا دی تھی۔ پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ رکھنے والوں کو آخری موقع دیا گیا تھا کہ وہ 31 دسمبر 2022 ء تک ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر پر جا کر ان نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
اب ایک بار پھر زور دے کر کہا گیا ہے کہ نوٹ تبدیل کرانے کی یہ آخری تاریخ ہے۔ آخری تاریخ کے بعد یہ کرنسی نوٹ ایس بی پی، بی ایس سی کے کاؤنٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گے اور اس طرح ان کی قدروقیمت ختم ہو جائے گی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ اگر پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ ان کے پاس ہیں تو وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ایس بی پی، بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر سے انہیں 31 دسمبر 2022 ء تک تبدیل کرائیں، تاکہ بچت کیے ہوئے ان نوٹوں کی قدروقیمت محفوظ بنائی جاسکے۔