باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں فوری طور پر محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے باخبر ذرائع کے مطابق اس یونیورسٹی کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری 2 سال قبل سابق صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کی تجویز پر دی گئی تھی مگر بعداذاں اس ضلع کے علاقہ جی ٹی روڈ اور کالاشاہ کاکو میں چار یونیورسٹیوں کے نیو بلاک تعمیر ہونے کی وجہ سے وارث شاہ یونیورسٹی کی تعمیر کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا تھا حالانکہ اس یونیورسٹی کے لیے زرعی فارم کے ایک حصہ کی اراضی بھی حاصل کر لی گئی تھی اب صوبائی وزیر قانون چوہدری خرم شہزاد ورک کے مطالبہ پر دوبارہ اس یونیورسٹی کی تعمیر کی فائل کھل گئی ہے اور اس بارے میں وزیر اعلیٰ نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن سےر پورٹ ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لی ہے اس یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے 2000 ملین روپے مختص کیئے گئے ہیں۔

Shares: