ڈیرہ غازی خان:بارڈر ملٹری پولیس میں من چاہی سیٹوں پر تبادلے،ڈپٹی کمشنر اور کمشنر بے بس

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی) بارڈر ملٹری پولیس کے طاقتور رسالدار وقار عزیز خان قیصرانی کی اپنے آبائی علاقے تمن قیصرانی میں تعیناتی کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ، ڈپٹی کمشنر انور بریار بے بس تمام پالیسیاں نظر انداز عوامی حلقوں کا سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد، چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق رسالدار ہیڈ کوارٹر سردار وقار عزیز خان قیصرانی انتہائی طاقتور شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں بارڈر ملٹری پولیس میں گزشتہ تین سال سے بننے والی پالیسیوں کے مطابق کوئی رسالدار اپنے آبائی علاقے تمن میں تعینات نہیں ہو سکتا جس کی بنیاد پر گزشتہ تین سال سے رسالداروں کے اپنے تمن سے غیر تمن تبادلے کیے گئے تھے کچھ دن قبل سردار وقار عزیز خان قیصرانی نے سیاسی اثر و رسوخ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اپنا تبادلہ اپنے آبائی علاقے تمن قیصرانی میں کرا دیا جبکہ کمشنر ڈیرہ غازی خان کی طرف سے تمام پالیسیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے انکے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور وہ اب رسالدار تمن قیصرانی تعینات ہیں اس سارے معاملے پر سنئیر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس و ڈپٹی کمشنر انور بریار نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر لی ہے عوامی حلقوں نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد،چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری پنجاب سے غیر قانونی اور فرمائشی تبادلہ کرنیوالے آفیسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply