ٹی وی ڈراموں‌ کی معروف اداکارہ صبا فیصل جن کی حال ہی میں دل سے پکارے آجا پر ڈانس وڈیو وائرل ہو رہی ہے انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا ہےکہ میرا اپنے بیٹےسلمان اور بہو نیہا سے بالکل بھی تعلق واسطہ نہیں ہے. میرا بیٹا گزشتہ چار برس سے نہایت ہی مشکل زندگی گزار رہا ہے.میں تو اب یہ سوچتی ہوں کہ میرا بیٹا نیہا جیسی لڑکی کے ساتھ زندگی گزارے گا.نیہا بہت زیادہ منفی ہے یہ گھر توڑنے والی لڑکی ہے. میں آج سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا اب اپنے بیٹے سلمان اور بہو نیہا سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے نہ ہی

میرے بچوں اور شوہر کا ان کے ساتھ تعلق ہے ہم سب کو ان دونوں سے بالکل الگ سمجھا جائے. یاد رہے کہ صبا فیصل کے بیٹے اور ان کی اہلیہ نیہا کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کررہی تھیں لیکن صبا فیصل اور ان کے گھر والوں نے ایسی خبروں کی تردید کر دی تھی . تاہم اب ایسی کوئی بات تو سامنے نہیں آئی لیکن ماں‌بیٹے کی علیحدگی کی خبریں ضرور سامنے آگئی ہیں بلکہ اپنے بیٹے سے لا تعلقی کا اعلان خود صبا فیصل نے سوشل میڈیا پر کر دیا ہے.

Shares: