سینئر اداکارہ صبا فیصل جنہوں نے گزشتہ روز ایک وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں انہوں نے منہ بھر کر اپنی بہو کی برائیاں کرتے ہوئے کہا کہ بہو کے ساتھ ساتھ بیٹے سلمان فیصل سے بھی میرا کوئی تعلق نہیں ہے. میں‌کیا میری پوری فیملی کا ان دونوں سے تعلق نہیں‌. نیہا گھر توڑنے والی عورت ہے میں تو پریشان ہوں کہ میرا بیٹا ایسی لڑکی کے ساتھ ساری زندگی گزارے گا. صبا فیصل کی اس وڈیو کے بعد ان کی بہو نیہا نے بھی کیا ہے پلٹ کر وار اور انہوں نے صبا فیصل اور اپنی نند کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ جو غلط ہو اس کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے. انہوں نے مزید

یہ بھی کہا کہ اپنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں جو حرام کے مزے لیتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں گے یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے۔ لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے۔ نیہا کا یقینا اشارہ اپنی ساس اور نند کی طرف ہی تھا انہوں نے ایک سمجھداری کی کہ ان کا نام نہیں لیا لیکن سننے والوں کو اندازہ ہے کہ انہوں نے اپنے سسرال والون کی ہی بات کی ہے.

Shares: