جنوبی مراکش کے صوبہ ترودنت میں سیلاب کی وجہ سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سوڈان، سیلاب سے بھاری نقصان
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ،ایک عینی شاہد نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ آٹھ افراد جنہوں نے بدلتے کمروں میں پناہ لیا سیلاب کے پانی میں بہہ گئے۔

گواہ نے کہا ، ”ہم صدمے میں ہیں۔ میں 64 سال کا ہوں اور میں نے کبھی اتنی بارش نہیں دیکھی۔“
مقامی میڈیا کے مطابق ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جا ری ہے۔ سیلاب سے متاثرہ 200 افراد کو تعلیمی اور سماجی اداروں میں ٹھہرایا گیا ہے کیونکہ ان لوگوں کے گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بدھ کی دوپہر متعدد صوبوں میں طوفانی بارش کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔

یاد رہے کہ مراکش میں سیلاب کا آناعام ہے۔ جولائی کے آخر میں ، مراکش کے جنوب میں سڑک پر طوفانی بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اسی طرح2014 میں ، سیلاب سے 50 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Shares: