صحافی حمزہ اظہر سلام کو فرح گوگی کو بے نقاب کرنے پر بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی دھمکیاں، اظہر سلام نے الزام عائد کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے انہیں فرح گوگی کی ٹریول ہیسٹری ٹوئیٹ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ہیں جبکہ دھمکی آمیز فون کال میں بحریہ ٹاؤں انتظامیہ نے متنبہ کیا کہ اگر میں نے اپنی کچھ ٹویٹس کو حذف نہیں کیا تو پھر سنگین نتائج اورقانونی کاروائی کیلئے تیار ہوجاؤں. حمزہ اظہر سلام نے دھمکی آمیز کال کے بعد دعوٰی کیا کہ "میں نے انہیں بحریہ ٹاؤن کا مکمل بیان اپنی خبر میں شائع کرنے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے بجائے بات چیت کے دھمکیاں دینا شروع کردیا.


حمزہ کے مطابق بحریہ انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے جو دستاویز ٹویٹ کی وہ جعلی ہے تاہم وہ کوئی تحریری تردید یا ریکارڈ پر بات کرنے کو تیار نہیں ہیں. مزکورہ صحافی کے مطابق؛ "پہلے تو بحریہ ٹاؤن کے نمائندے نے مجھے قانونی نتائج کی دھمکیاں دیں لیکن پھر انہوں نے دوسری دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس کے بعد بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی طاقت کو دیکھتے ہوئے مجھے میری جان اور حفاظت کے لیے خوف پیدا ہو گیا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سی اے اے نےاسکائی ونگز ایوی ایشن کو ایریئل ورکس لائسنس جاری کردیا:ایئرایمبولینس سروس کا بھی اجرا


صحافی کے مطابق؛ بلاشبہ میں ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن سے ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے خوفزدہ ہوں لیکن میں اپنی صحافتی ذمہ داری پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا ہوں کیونکہ بعض کاروباری لوگ اقتدار کے نشے میں مست ہیں۔ دوسری جانب ملک ریاض نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ٹریول ہسٹری جو مزکورہ صحافی نے شائع کی ہے ایک جھوٹی دستاویز ہے تاہم جب اس حوالے سے باغی ٹی وی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اس دستاویز کی تصدیق کرنے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اسے چیک کرکے بتائیں گے جسکے بعد تاحال کوئی جواب نہیں آیا ہے. علاوہ ازیں اس حوالے بحریہ ٹاؤں کے مالک ملک ریاض کا موقف جاننے کیلئے انہیں واٹس ایپ پر پیغام بھیجا گیا مگر انہوں نے بھی تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے.

Shares: