بناوٹی نہیں بن سکتا رندیپ ہودا

بالی وڈ‌ اداکار رندیپ ہودا کا شمار بہترین اداکاروں میں‌ہوتا ہے ان کا نام کئی بالی وڈ کی بڑی اداکارائوں کے ساتھ بھی جڑا. ان کی فلموں نے اچھا بزنس بھی کیا لیکن اس کے باوجود وہ نہ زیادہ فلموں میں نظر آتے ہیں اور نہ ہی وہ شوبز تقریبات میں زیادہ نظر آتے ہیں . انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ایسی فلموں میں کام کیا جنہیں عوامی سطح پر بہت پذیرائی ملی ، اس کے باوجود مجھے ایوارڈ نہیں ملا ، لیکن مجھے ایوارڈ نہ ملنے پر کوئی مایوسی نہیں ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ آرٹسٹ کو اچھا کام کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں اس لئے کم کم ہر جگہ نظر آتا ہوں کیونکہ میں‌بناوٹی بن کر کہیں‌نہیں‌جا سکتا ،

ہوتا یہ ہے کہ آپ ذاتی زندگی میں خوش نہیں‌ہوتے لیکن آپ کو کسی بھی تقریب میں جا کر ایسا محسوس کروانا پڑتا ہے کہ جیسے آپ اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں چاہے حقیقت میں آپ خوش نہیں‌ہیں ، آپ کو خوش کن شخصیت کے مالک بن کے بھی دکھانا پڑتا ہے تو میں جو ہوں بس وہی نظر آنے کو ترجیح دیتا ہوں ، اسلئے کوشش کرتا ہوں کہ میں ایسی کسی جگہ پر نہ جائوں جہاں مجھے اپنا آپ وہ دکھانا پڑے جو میں‌نہیں‌ہوں .

Comments are closed.