راولپنڈی گارڈن کالج کی نجکاری کیخلاف طلبہ کا احتجاج

راولپنڈی گارڈن کالج کی نجکاری کیخلاف طلبہ کا احتجاج

راولپنڈی کے تاریخی گارڈن کالج کی ممکنہ نجکاری کیخلاف طلبہ کا شدید احتجاج جاری ہے جبکہ مری روڈ کو لیاقت باغ کے مقام پر بند کر دیا گیا. مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ ہےکہ اس نجکاری کو روکا جائے ورنہ ہمارا احتجاج جاری رکھا جائے گا. جب تک اسے روکا نہیں جاتا ہے.


گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی کے پروفیسروں، عملے اور طلبا نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور کرسچن کالج یونیورسٹی کے نمائندوں کو کالج میں داخلے سے روکتے ہوئے پنجاب بھر کی اساتذہ و طلبا تنظیموں کے اشتراک سے ”کالج بچاؤ“تحریک کا اعلان کا آغاز کردیا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری کا تین روزہ دورہ پاکستان؛ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے
سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ

جبکہ مظاہریں نے خبردار کیاہے کہ راولپنڈی کے قدیم اور تاریخی حیثیت رکھنے والے گورنمنٹ گورڈن کالج کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے اور پنجاب بھر کے اساتذہ و طلباتنظیموں کی قیادت اور طلبا کو شامل کرکے بھرپور مزاحمتی تحریک چلائی جائے گی۔اس امر کا اعلان احتجاجی مظاہرے میں پہلے بھی کیا گیا۔ پپلاگارڈن کالج کے صدرپروفیسر خرم شہزاد اور ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ظفر اللہ شاہین سمیت دیگر اساتذہ و طلباقائدین نے کہا تھا کہ قدیم درسگاہ گارڈن کالج کو نجی شعبے کی تحویل میں دینے کے خلاف اساتذہ اور طلبا ایک پیچ پر متحدہیں۔

Comments are closed.