ڈی جی خان : سمگلرزسے گٹھ جوڑ،لاقانونیت،چیف سیکرٹری پنجاب نے جواب طلب کر لیا،کمشنر نے اجلاس بلالیا- ذرائع
ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی )سمگلرزسےگٹھ جوڑ،لاقانونیت،چیف سیکرٹری پنجاب نے طلب کرلیا،کمشنر نے اجلاس بلالیا- ذرائع
ڈیرہ غازیخان میں کسٹم حکام کی لاقانونیت اس بارے باوثوق زرائع سے معلوم ہوا کہ اسمگلنگ کی سرپرستی اور اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کی این 70 کے ذریعے پنجاب سمیت ملک بھر منتقلی اور بھاری رشوت کےلیے اختیارات سے تجاوز کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے قبل ازیں 16 جولائی کو جاری کردہ مراسلہ پر واضع طور پر ہدایت کی کہ پنجاب میں کسٹم حکام کو این 70 پر اپنی چیک پوسٹ ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان کو آگاہ کیا تھااس کے مطابق کسٹم حکام نے ڈیرہ غازیخان میں این 70 پر ضلعی حکومت کو بتائے بغیر ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے نام پر سینکڑوں ٹرکس کو روک لیاتھا جس کے باعٹ ٹرک ڈرائیورز نے این 70 پراحتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی تھی.یاد رہے کہ این 70 پاکستان سے ایران اور افغانستان رابطہ شاہراہ ہے اور اس پر احتجاج اور ٹریفک جام سے سینکڑوں کلو میٹر پر ٹریفک کا بہاؤ بری طرح سےمتاثر ہوا ،مزیدستم یہ کہ کسٹم حکام جن کی وجہ سے ٹریفک بند ہوئی وہ احتجاج ختم کرائے بغیر وہاں سے فرار ہوگئے اور بعد ازاں ضلعی حکومت نے احتجاج کرنیوالے ٹرک ڈرائیورز سے مذاکرات کرکے ٹریفک کو بحال کرایا،مستقبل میں اس نوع کے واقعات سے بچنے کےلیےکسٹم حکام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ این 70 پر ڈیرہ غازیخان میں اپنی چیک پوسٹ ختم کرکے پاک ایران بارڈر پر ڈیزل اسمگلنگ کا سدباب کریں جس پر عملدرآمد نہ کرنے اور میڈیا پر خبروں کی مسلسل اشاعت اور کسٹم پولیس کی لوٹ مار اور کرپشن پر نوٹس لیتے ہوئے آج کمشنر کی سربراہی میں کسٹم آفیسران اجلاس میں شریک ہونگے اور اجلاس میں اہم فیصلے کیئے جانے کے امکان ہیں جس کی رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوائی جائیگی.