ٹھٹھہ : نواحی علاقے میں دو برادریوں کے درمیان لڑائی ،کئی زخمی ،پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )نواحی علاقے میں دو برادریوں کے درمیان لڑائی ،کئی زخمی ،پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے ٹاؤن ہال کے نزدیک رہنے والے موندا اور جتوئی برداری میں لڑائی جھگڑا لاٹھیوں اور لوہےکے راڈوں کابے دریغ استعمال کا گیا، جس کے نتیجے میں تین عورتیں اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا،اس واقعہ کی اطلاع پولیس کودی گئی لیکن ٹھٹھہ پولیس نے اپنی روائت برقرار رکھی اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکی، زخمیوں کوعلاج کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال مکلی پہنچایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے.-

Leave a reply