کرونا وائرس، پاکستان کی میزبانی میں ہو گی آج سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تجویز پر کورونا وبا کی صورتحال پر سارک رکن ملکوں کی ویڈیو کانفرنس آج ہو گی۔ پاکستان ویڈیو سارک کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ ویڈیو کانفرنس میں سارک رکن ملکوں کے وزرا اور سینئر حکام شریک ہوں گے۔کانفرنس میں کورونا سے نمٹنے کے لیے رکن ملک اپنے تجربات اور قومی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ کانفرنس علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ شرکا اپنے ممالک کی بیماریوں سے مقابلے کی صلاحیت بڑھانے اور تحقیقی امور میں تعاون کا بھی جائزہ لیں گے۔
سارک کانفرنس میں علاقائی فورمز کو تعاون کے لیے استعمال بھی زیر غور ہوگا۔ ویڈیو کانفرنس پاکستان کی علاقائی تعاون کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ کانفرنس کا مقصد صحت عامہ کے مسائل اور سماجی معاشی اثرات سے نبرد آزما ہونا ہے.
راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوشاں
بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے کا بڑا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران سے مشکلات سے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھی آگاہ کیا اور کورونا سے بچاو ے متعلق سارک سمیت مختلف وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا۔ کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ پاکستان سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کا خواہاں ہے
پاکستان سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کا خواہاں ہے، ترجمان دفتر خارجہ