بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوشاں

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں فضائی آپریشن بند ہے، پاکستان نے بھی فضائی آپریشن بند کیا جس کی وجہ سے کئی پاکستانی بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں اور وطن واپس آنے کی اپیلیں کر رہے ہیں ، ایسے میں پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے اپنے ہم وطنوں کو واپس لانے کے لئے کوشاں ہے

اگرچہ پاکستان نے اندرون ملک اور بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر رکھا ہے لیکن پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے خصوصی پروازیں چلا رہی ہے.اب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو خصوصی پروازوں کی اجازت کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

ہفتے کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے اڑان بھرے گی، جس کے ذریعے 125 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، ہفتے کے ہی روز ایک اور پرواز کوالالمپور جائے گی جس کے ذریعے 175 پاکستانی شہریوں‌ کو لایا جائے گا۔ پرواز اسلام آباد سے ملائیشیا اور سنگاپور کے سفارتی عملے کو لیکر روانہ ہوگی جبکہ 11 اپریل کو پاکستان ایئرلائن کا خصوصی طیارہ پیرس کےلیے اڑان بھرے گا، طیارہ پاکستان سے فرانسیسی شہریوں کو لیکر پیرس جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھاڑتی کی جانب سے جاری نوٹم میں ہدایات کے مطابق 12 اپریل کو ایک ریلیف پرواز کراچی سے براستہ اسلام آباد ٹوکیو جائے گی جبکہ 13 اپریل کو قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ بنکاک سے پاکستانی شہریوں واپس پاکستان لائے گا

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو ان پروازوں پر جانے کے خواہشمند ہوں اور ابھی تک متعلقہ سفارت خانوں نے رابطہ نا کیا ہو وہ فوری طور پر پی آئی اے سےرجوع کریں،اگلی پروازوں کا انتظار نہ کریں پی آئی اے کے کال سنٹر یا دفاتر سے رابطہ کریں

قبل ازیں حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ائیرپورٹس پر مزید سخت اقدامات کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ بیرون ممالک سے آنیوالے جہاز کے عملے اور تمام مسافروں کو 24 گھنٹے کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آئندہ بین الاقوامی ائیرلائن سے ائیر پورٹ اترنے والے تمام افراد کی پہلے کی طرح سکریننگ کی جائے گی، جس کے بعد جہاز کے عملے سمیت تمام مسافروں کو 24 گھنٹوں کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔ سب مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے جائیں گے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ شخص کو قرنطینہ بھیج دیا جائیگا لیکن جن لوگوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے ان کو گھر جانے دیا جائیگا اور انہیں احتیاط کرنے کی ہدایت کی جائیگی

Leave a reply