ڈیلی میل نے معافی مانگی اور پاکستان کو عزت ملی،وزیراعظم

0
61

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکو مت نے مجھے اورنواز شریف کو بدنام کرنے کی کوشش کی ،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان پر بے بنیادالزامات لگائے گئے، گزشتہ حکومت نے ہمارے خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش کی،میرے لیڈر نوازشریف کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی،پانامہ سے اقامہ نکلا،20سال بھی گزر جائیں تو سچائی سامنے آجاتی ہے،برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی میں میرے خلاف 2سال تک تحقیقات ہوتی رہیں،پانامہ میں نواز شریف کا دوردورتک نام نہیں تھا،برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کانتیجہ سب کے سامنے ہے،ڈیلی میل کے مجھ پر الزامات کے بعد معافی بھی عیاں ہوگئی گزشتہ حکومت نے شریف خاندان نہیں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی،کیس پانامہ کا تھا اورسزا اقامہ پرد ی گئی، میں نے اعلان کیا کہ میں ان کیخلاف عدالت میں جاوں گا،ڈیلی میل نے غیر مشروط معافی مانگی، عمران خان کے دباو پر مجھ پر الزامات لگائے گئے،ان کے الزامات سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی،انہوں نے دنیا کو پیغام دینے کی کوشش کی کہ پاکستان کو ایڈ نہ دو حکمران کھاجائیں گے،میرے خلاف الزامات کے بعد میں نے عدالت سے سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا،تین سال بعد ڈیلی میل نے معافی مانگی،ڈیلی میل نے 3 سال معاملے کو لٹکائے رکھا،کورونا کا بہانہ کرکے ڈیلی میل نے 3سال ضائع کیے،ڈیلی میل نے مجھ سے نہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام سے معافی مانگی،بلاآخر ڈیلی میل نے معافی مانگی اور پاکستان کو عزت ملی،اسطرح کے الزامات وہی لگا سکتے ہیں جو ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے گھڑی دیکر عمران نیازی کو نہیں ،پاکستان کے عوام کو عزت دی،عمران خان نےتحفے میں ملی خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچ دی،دن رات جھوٹ بولا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، ایک شخص نے ہماری معیشت کو تباہ اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا،عمران خان جس شخص پر گھڑی بیچنے کادعوی کرتے رہے اس کی تردید بھی سامنے آگئی عمران خان نے دن رات قوم سے جھوٹ بولا،عمران خان نے پاکستان کے دوست ممالک کو ناراض کیا،ڈیلی میل نے آن لائن اور اپنے خصوصی ایڈیشن میں معافی مانگی ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کرکے ملک کی لاج رکھ دی،ڈیلی میل نے پاکستان کی پوری قوم سے معافی مانگی،خواتین کو اس نے بے گناہ گرفتار کروایا،اپنی بہن کو این آر او دیا گیا،عمران خان نے پاکستان کے ڈونرز کو گمراہ کرنے کی کوشش کی عمران خان نے شوکت خانم کے نام پر پیسے لے کر سیاست میں استعمال کیے،عمران خان نے بےگناہ مریم نواز کوگرفتارکروایا،عمران خان نے اپنی بہن کو این آر او دیا، عمران خان نے اپنی بہن کو ایمنسٹی اسکیم سے کے تحت این آراو دیا،جب حکومت میں آئے تو آئی ایم ایف کے سامنے ایڑیاں رگڑیں،ہم نے ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کیا،سخت شرائط کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو قرضہ دینے کیلئے راضی ہوا،

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مخلوط حکومت نے پوری کوشش کے بعد ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ،نواز شریف کے دور میں ادویات سستی دیں ،کھاد آدھی قیمت پر دیتے رہے ملک بچانے کیلئے ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑے کل رانا ثنااللہ منشیات کیس میں بری ہوئے، جب سستی گیس مل رہی تھی تو انہیں پرواہ نہیں تھی،سیلاب نے تباہی مچائی،70ارب روپے وفاق نے فراہم کیے، یہ اپنی حکومت میں مخالفین کیخلاف کیسز بنانے پر لگے رہے،4 سال جھوٹ،فریب اور سیاسی مخالفین کو نشانہ بناتے رہے،اپنے محدود وسائل کےباوجود سیلاب متاثرِین کی بڑھ چڑھ کر مدد کی،سیلاب متاثرین کی نوآبادی کاری کا مرحلہ ابھی باقی ہے،ہم نے سیلاب متاثرین کیلئےلاکھوں گھر بنانے ہیں،عمران خان نے ملک کو جو نقصان پہنچایا اس کاقوم کو جواب دیں، پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا، انہوں نے پہلے چینی ایکسپورٹ کی اور پھر امپورٹ کی،پاکستان ڈیفالٹ ہونے کیلئے معرض وجود میں نہیں آیا،عمران خان کی پوری کوشش تھی کہ ملک سری لنکا بن جائے عمران نیازی نے قوم کیساتھ190ملین پاونڈز کافراڈ کیا،بند لفافہ کھولا نہیں گیا، دوتین وزرا نے اس پر اعتراض بھی کیا،کابینہ نے کاغذات دیکھے بغیر اپروول دیدیا،یہ گھڑی عمران خان کی نہیں، 22کروڑ عوام کی عزت تھی، باجوہ صاحب ریٹائرڈ ہوگئے، ان کو چین سے زندگی بسرکرنے دیں، باجوہ صاحب عمران خان کے محسن تھے، عمران خان محسن کش نکلے، اسحاق ڈار کی ایوا ن صدر میں صدر سے ملاقات میری اجازت سے ہوئی،صدر مملکت نے ملنے کی خواہش کی تھی،جوشخص انا پرست اور محسن کش ہو اس کے ساتھ کیا مذاکرات کریں گے؟ ہم فراڈ،جھوٹے اور محسن کش شخص سے کیا بات کریں گے؟پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی انا کو مارناہوگا، پاک افغان تعلقات پر بہت جلد میٹنگز بلاوں گا نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

Leave a reply