بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت جنہوں نے نہایت کم عرصے میں وہ شہرت سمیٹی جو کسی کا خواب ہی ہوسکتی ہے. وہ اپنے ہی فلیٹ میں پنکھے سے جھول گئے اور موت کو گلے لگالیا. کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے جب سے خود کشی کی ہے ان کا گھر تب سے خالی ہے. سشانت سنگھ راجپوت کرائے کے گھر میں رہتے تھے ، اس گھر کو دوبارہ کرائے پر چڑھانے کی بارہا کوشش کی جا رہی ہے لیکن کوئی اس گھر میں آنے کے لئے تیار ہی نہیں ہے. اطالاعات کے مطابق ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے بروکر نے اس فلیٹ کو کرائے پر دینے کے لیے ایک ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر
شیئر کی۔ ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشادہ فلیٹ کی کھڑکی سے سمندر نظر آرہا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ فلیٹ کا ماہانہ کرایہ پانچ لاکھ بھارتی روپے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ گھر آئیڈل لوکیشن پر ہے، اس گھر کو کرائے پر لینے کےلئے لوگوںکی ایک لائن لگی ہوتی تھی لیکن اب یہ وقت ہے کہ اس گھر کو لینے کے لئے کوئی تیار ہی نہیں ہے. شاید لوگ آج تک سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی دہشت سے باہر نہیں نکلے.








