کراچی:شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد نے ادھوم مچا رکھا ہے، پولیس کی طرف سے جاری کی گئی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی ڈیفنس میں نوجوان لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنایا گیا ہے اور پھر پولیس نے ان درندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،کراچی پولیس ڈیفنس ملزمان کے خلاف مقدمہ ساحل تھانے میں درج کرکے انہیں باضابطہ گرفتارکرلیا گیا۔
ڈیرہ غازی خان : تھانہ گدائی چوکی لاری اڈا،پائیگاں اور خیابان سرور میں اے ایس پی…
پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کل گزرے ہوئے دن یعنی منگل کی شب ڈیفنس فیز8 میں پولیس نے نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانے بناتے ہوئے 3 ملزمان ناصر،عتیق مزمل احمد کوحراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا تھا جبکہ متاثرہ لڑکی کواسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…
لڑکی سے زیادتی اور مجرمون کی گرفتاری کے حوالے سے جاری بیان میں ایس ایچ او ساحل شاہد نے بتایا کہ اس متاثرہ لڑکی عمر 14 سال ہے اوروہ موسیٰ کالونی ناظم آباد کی رہائشی ہے اور متاثرہ لڑکی کو گرفتارملزم مزمل نے بلایا تھا اور لڑکی کونشہ آورچیز پلا کربے ہوش کر دیا تھا اورملزمان لڑکی کو گاڑی میں ڈیفنس فیز 8 لے گئے تھے جہاں گرفتار ملزم ناصر متاثرہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس لڑکی سے جنسی زیادتی بھی ثابت ہوگئی ہے ،
سکول پرنسپل کی طالبہ سے زبردستی زیادتی،پھر دی فیل اور قتل کرنیکی دھمکی
ایس ایچ اونے بتایا کہ متاثرہ لڑکی اورگرفتارملزمان چند روز قبل ایک فوڈ فیسٹیول میں ملے جہاں ان کی دوستی ہو گئی تھی، انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان ایم اے جناح روڈ پر گاڑیوں کی ڈیکوریشن کاکام کرتے ہیں اورآپس میں دوست ہیں۔یاد رہے کہ پچھلے چند دنوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ کہ اس وقت علاقے میں آوارہ لڑکوں کے خوف سے ہرطرف خوف کی فضا ہے ،







