اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا ہے کون؟

0
101

اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا ہے کون؟اسلام آباد سے کچھ ایسی خبریں آرہی ہیں کہ جن کو جان کے ہرپاکستانی حیران ہےکہ کس قدر لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، یہ لوٹ مار کرنے والا ایک گینگ ہے جو آپس میں رشتہ دار بھی ہیں اور انکے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کے ہاتھ بھی بڑے لمبے ہیں،

اس حوالے سے باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ اس سارے کھیل کا ماسٹر مائنڈ عفان عالم ہے جو کہ ریلوے کا آفیسر تھا جس کو سی ڈی اے میں ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے لگا دیا گیا ہے جبکہ صورت حال یہ ہے کہ اس کو لینڈ اور ریونیو کے معاملات کا بالکل پتہ نہیں ہے ،عفان عالم سابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی آنکھوں کا تارہ ہے اور بہت ہی قریب جاناجاتا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ عفان عالم ہی اس قسم کے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچاتا ہے ، عفان عالم سابق چیئرمین سی ڈی اے کے دورمیں ڈائریکٹر لینڈ تھا اور اس نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں جعل سازی کرکے جعلی فائلیں تیار کرکے کروڑوں روپے کی خرد برد کی ہے ، عامرعلی احمد نے ان جعل سازیوں پر پردہ ڈالنے کےلیے عفان عالم کو ڈی جی لینڈ سی ڈی اے کے عہدے پر بٹ

اس کے بعد عامر علی احمد نے ایک ایماندار افسر نوید الٰہی کو محکمہ بدرکرکے عفان علی کےسپرد اس کا چارچ کردیا جس نے یہاں دیگر اپنے ہم نوا لوگوں سےملکر رشوت کا بازار گرم رکھا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عرفان مروت جو کہ ایک کرپٹ افسر تھا اور کرپشن کی وجہ سے معطل بھی ہوا اب عفان عالم اس کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ لینڈ کے عہدے پر بٹھانےکےلیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے

عفان عالم کا بھائی تاشفین عالم کو ڈپٹی کمشنر نوشہرہ فیروز لگا کر وہاں لوٹ مار کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ،تاشفین عالم پچھلے مہینے انیس نومبر کو دو ارب روپے کی کرپشن کرکے بیرون ملک فرار ہوچکا ہے اور سندھ حکومت نے اس کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں،

اہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ خاندان بڑے منظم طریقے سے پاکستان لوٹ رہا ہے اور انکو بڑے بڑے لوگوں کی سرپرستی حاصل ہے، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس خاندان کی کرپشن کے اور بھی حیران کن اسکینڈلز ہیں جن کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے

اس خاندان کی لوٹ مار سے تنگ پاکسانیوں اور افسران نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف ، چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ  سے درخواست کی ہے کہ اس کرپٹ خاندان کی کرپشن کا سختی سے نوٹس لیں اور اس کرپٹ افسر کو اس واپس اس کے محکمے میں بھیجا جائے تاکہ غریب عوام الناس اور دیگرمتاثرہ لوگ اس کی زیادتیوں سے بچ سکیں عوام الناس نے وزیراعظم ، وزیرداخلہ ، چیئرمین سی ڈی اے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے عرض کی ہےکہ تاشفیق عالم کوکٹہرے میں لاکر ان سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لی جائے اور ان کے خلاف اس خاندان کےخلاف ایک چارج شیٹ پیش کی جائے تاکہ ائندہ کوئی افسر اس دیدہ دلیری سے ملک وقوم کو لوٹنے سے باز رہے

یاد رہے کہ چنددن قبل ایف آئی اے نے سرکاری فنڈز کے ناجائزاستعمال پرافسران کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ہیں، اس حوالے سے ایف آئی اے کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسران نے سرکاری فنڈز میں خوردبرد کی ہے اس لیے اب ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ٹو عبدالحمید بھٹو نے ایڈیشنل ڈائریکٹر حیدرآباد اور قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے شہید بے نظیر آباد کو فوری تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں، جس کے بعد دونوں افسران کو جاری مراسلے میں انکوائری افسر کی فوری تعیناتی اور تحقیقات کے لیے کہا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فراڈ میں ملوث افسران کے بیرون ملک فرار کو روکنے کے لیے ان کے کوائف بھی ایف آئی اے امیگریشن کو ارسال کردیے گئے تھے تاہم اس خاندان کے اہم رکن ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم بیرون ملک فرار ہوگئے تاشفین عالم 19 نومبرکو دبئی روانہ ہوئے، تاشفین عالم دبئی سے غیر ملکی پرواز میں آزر بائیجان چلےگئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈی سی نوشہرو فیروز تاشفین عالم کو 1500 ایکڑ زمین کی خریداری کے لیے 3 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے تھے، جاری کردہ فنڈز کے استعمال میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مبینہ خردبرد کا الزام ہے

Leave a reply