اداکارہ وینا ملک جو انتہائی باصلاحیت ہیں لیکن انہوں نے اپنی انرجی اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں لگانے کی بجائے سکینڈلز پر لگائی. وینا ملک کام کے سلسلے میں ایک لمبے عرصے سے کراچی میں‌موجود تھیں لیکن حال ہی میں انہوں نے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے اور فیصلہ بھی انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر ہوسٹنگ کی نوکری ملنے کے بعد کیا ہے.ایک وقت ایسا بھی آیا کہ اداکارہ نے شوبز چھوڑنے کا ہی اعلان کر دیا لیکن بہت جلد وہ شوبز کی رنگینیوں میں واپس لوٹ‌آئیں. وینا ملک نہ تو فلموں‌میں‌کام کررہی ہیں اور نہ ہی ڈراموں میں، وہ صرف میزبانی کے

فرائض سرانجام دیتی ہیں. یہی وجہ ہے کہ وہ میزبانی کے پراجیکٹس کے انتظار میں بیٹھی رہتی ہیں جیسےہی ان کو کوئی پراجیکٹ ملتا ہے تووہ سرگرم ہوجاتی ہیں اور اپنے مداحوں کو نظر بھی آتی ہیں. وینا ملک ٹویٹر پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں عمران خان کی سپورٹ میں‌انہوں نے خود کو بہت زیادہ متنازعہ کر لیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے پرستاروں میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے. انہیں ان کے ٹویٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگوں‌کی تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ وینا ملک لاہور سے ایک نجی چینل سے بہت جلد ایک پروگرام کو ہوسٹ کرتی ہوئی دکھائی دیں گی .

Shares: