ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواداکبرسے):ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بغیر اجازت لئے روڈ پر کھدائی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔ متعلقہ محکموں سے این او سی لازمی قرار دے دیا گیا کیسز کے بارے میں فیصلہ کیلئے روڈ کٹ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت روڈ کٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر اراکین موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ اکثریت دیکھا جاتا ہے کہ محکمے اور پرائیویٹ افراد روڈ اور گلیوں کو اپنے مفاد کیلئے کھود کر چلے جاتے ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ضروری تنصیبات کی منتقلی کیلئے روڈ کٹ کمیٹی سے تحریری اجازت لینے کے ساتھ بحالی کیلئے اخراجات جمع کرانے ہوں گے تاکہ بعد میں روڈ اور گلی کو اصل حالت میں بروقت بحال کرایا جاسکے۔ اجلاس میں تین این او سی کیس پر ضروری احکامات جاری کئے گئے۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ایس ایز محمد نواز،انور علی ندیم،محمد ارشد،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل اور دیگر افسران موجود تھے.

Shares: