معروف اداکار علی اعجاز کو ہم سے بچھڑے چار سال کا عرصہ بیت گیا ہے، اداکار نے اپنی بہترین اداکاری کی بدولت شائقین کے دلوںپر راج کیا . علی اعجاز نے اداکاری سے پہلے ایک بنک میں ملازمت کی. علی اعجاز بنک کی ملازمت تو کررہے تھے لیکن ان کا دھیان اداکاری کی طرف تھا. علی اعجاز کی دوستی منور ظریف کے ساتھ تھی دونوں کی بچپن سے ہی دوستی تھی. منور ظریف نے علی اعجاز کو فلم انڈسٹری کی راہ دکھائی. علی اعجاز نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو سے کیا اس کے بعد انہوں نے سٹیج اور تھیٹر پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا. پی ٹی وی لاہور سنٹر سے انہوں نے 1964ء میں اطہر شاہ خان جیدی کے لکھے ہوئے
ڈرامے ’لاکھوں میں تین‘ میں اداکاری کی اس ڈرامے نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا. ان کی یہی شہرت انہیں فلموں میں لیکر آئی. ہدایت کار شباب کیرانوی نے علی اعجاز کی اداکاری کے حقیقی جوہر محسوس کئے تو رفیع خاور عرف ننھا کے ذریعے علی اعجاز کو ملاقات کا پیغام بھیجا، یوں ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا۔ننھا اور اداکار علی اعجاز نے ایک ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے. علی اعجاز 18 دسمبر 2018 کو اپنے پرستارقں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئے.








